(24 نیوز)بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ڈی سی کیماڑی کے دفتر کے باہر تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے ،ایک دوسرے پر پتھراﺅ بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کا ڈی سی کیماڑی کے دفتر کے باہردھرنا جاری ہے،پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی پہنچ گئے،دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے پرپتھراو¿ کیا، کئی کارکن ڈی سی آفس کے اندر داخل ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا ہو گیا