(24 نیوز)مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت پی آئی اے کی ترقی کیلئے سرگرم ہے،پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں ایک اور طیارے کا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ائیربس 320 قومی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل ہوگیا،گزشتہ روز نئے ائیربس 320 نے پہلی کمرشل پرواز پی کے 309 اسلام آباد سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی،گزشتہ چندہ ماہ کے دوران یہ دوسرا بوئنگ 777 ہے جو آپریشن میں واپس آیا،اس ہی طرح 7 مہینے سے لانگ گراؤنڈنگ کا شکار بوئنگ 777 طیارہ بھی آپریشن میں شامل ہو گیا۔
طیارے نے کئی ماہ بعد پہلی پرواز آج صبح پی کے 300 کی حیثیت سے آپریٹ کی جس کے بعد وہ جدہ روانہ ہوگیا،گزشتہ چند ماہ کے دوران یہ دوسرا بوئنگ 777 ہے جو آپریشن میں واپس آیا،اس سلسلے کا تیسرا طیارہ بھی فعالی کے آخری مراحل میں ہے اور اگلے چند ہفتوں میں وہ بھی آپریشنل ہوجائے گا،اس عمل سے پی آئی اے کے 14 ائیربس اور 10 بوئنگ 777 سمیت کل 25 طیارہ شیڈول کا حصہ ہوں گے، طیاروں کی فعالی سے پی آئی اے کے شیڈول ہموار ہوجائے گا اور نیٹ ورک کے وسعت میں بھی مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا ہو گیا
ترجمان پی آئی اے کاکہناتھا کہ جہازوں کی فعالی خصوصی طور پر پرزہ جات کا حصول موجودہ زرمبادلہ کے حالات کے تناظر میں ایک پیچیدہ عمل تھا ،اپنے محدود وسائل سے جہازوں کی فعالی اور بیڑے میں آپریشن طیاروں کا اضافہ ایک اہم سنگ میل ہے ،ترجمان نے کہاکہ کووڈ کے بعد پی آئی اے کے فعال طیاروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے ،وفاقی وزیر ایوایشن خواجہ سعد رفیق کی ذاتی دلچسپی اور حکومت پاکستان کے خصوصی تعاون کے باعث طیاروں میں اضافے کا عمل مکمل ہورہا ہے، ترجمان نے کہاکہ ہوابازی کی صنعت مکمل طور پر بحالی کی طرف گامزن ہے اور بڑھتی ہوئی مانگ کیلئے طیاروں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی