جماعت اسلامی عمران خان اور فساد والی باتیں مت کرے، نثار کھوڑو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہاہے کہ اگر کراچی کو بہتر کرنا ہے تو جماعت اسلامی عمران خان اور فساد والی باتیں مت کرے ۔
کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے بعد جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی میں لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے،جماعت اسلامی کے تحفظات پر پیپلزپارٹی کا بڑا رد عمل سامنے آگیا،محکمے آرکیو سندھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثاراحمد کھوڑوکاکہناتھا کہ جماعت اسلامی صبر کرے ابھی مخصوص نشستوں پر سلیکشن باقی ہیں، پھرمیئر کا انتخاب بھی خفیہ رائے شماری پر ہوگا۔
ان کاکہناتھا کہ حافظ نعیم کا یہ کہنا کے سو سال میں پیپلز پارٹی کراچی سے نہیں جیت سکتی ،یہ باتیں ڈکٹیٹر ڈکٹیٹرانہ انداز ہے،حافظ نعیم کی باتیں غیر سنجیدگی کا ثبوت ہیں۔
پی پی رہنما نے کہاکہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ جماعت اسلامی سے بات کرنے کو تیار ہیں مگر یہ کہنا کہ جماعت اسلامی کی اکثریت کو تسلیم کیا جائے یہ مناسب نہیں۔
نثاراحمد کھوڑو نے کہاکہ حافظ نعیم دوسروں پر ایسی انگلی نہ اٹھاو¿ کیوں کہ دوسروں کے ہاتھ میں پتھر ہو سکتے ہیں،اگر کراچی کو بہتر کرنا ہے تو جماعت اسلامی عمران خان اور فساد والی باتیں مت کرے۔
پی پی رہنما نے کہاکہ جمہوریت میں دھمکیاں نہیں دی جاتیں ،اگر جماعت اسلامی کو دھمکیاں دینی ہیں تو ادھر بھی ایسی ہی زبان استعمال کریں جہاں جماعت اسلامی کاہیڈکوارٹر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے میں ایک اور طیارے کا اضافہ