(ویب ڈیسک)لندن پولیس نے کافی شاپ کی خاتون سیل مین کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیٹل میں واقع معروف کافی شاپ بین کنی ایسپریسو کی وجہ شہرت بکنی ماڈلز ہیں جو اپنے کسٹمزر کو کافی سیل کرتی ہیں ، واقعہ کچھ یوں ہے کہ منگل کی صبح 5 بجے ٹرک ڈرائیور نے کافی کیلئے شاپ کے سامنے اپنا ٹرک روکااور کافی کا تقاضا کیا، بکنی ماڈل نے ڈرائیور کو کافی پیش کی اور کھڑکی سے پیسوں کیلئے آگے ہاتھ بڑھایا تو ڈرائیور نے بکنی ماڈل کو کھڑکی سے کھینچنے کی کوشش کی، اس دوران ناکامی پر پیسے پھینک کر فرار ہو گیا۔
خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی تاہم کوئی کامیابی نہ مل سکی ، پولیس نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرکے شواہد ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی کیونکہ ویڈیو میں نہ تو ڈرائیور کی شکل نظر آرہی ہے نہ ہی گاڑی کی نمبر پلیٹ۔
تاہم پولیس نے بھی ہمت نہ ہاری اور ویڈیو کو دوبارہ دیکھنے سے پر پولیس کے ملزم کے ہاتھ بنا ہوا ٹیٹو نظر آیا جس کی مدد سے پولیس اس کے گھر پہنچ گئی اور حراست میں لے لیا۔
بکنی ماڈل کاکہناتھا کہ ایسے واقعات ہمارے ساتھ روز پیش آتے ہیں تاہم ہم کافی شاپ کے اندر بالکل محفوظ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عادل کے شادی سے انکار کی وجہ سے میرا حمل ضائع ہو گیا، راکھی ساونت کا دعویٰ