شہزادی کیتھرین کی عوامی مقام پر آمد، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں

Jan 18, 2023 | 23:24:PM

(24نیوز)ویلز کی شہزادی ”کیتھرین “ کی نرسری سکول آمد ،41سالہ شہزادی کی  بچوں کے ساتھ گلنے ملنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ 
 تفصیلات کے مطابق کیتھرین کو شہزادہ ہیری کے 25طالبان قتل کرنے کے بیان کے بعد پہلی بار عوامی مقام پر دیکھا گیا ہے ، شہزادہ ولیم کی بیوی اکیلی ایک نرسری سکول پہنچی جہاں انہوں نے ٹیچرز کیساتھ بچوں کی نگہداشت اور تربیت پر سیر حاصل گفتگو کی.

 ویلز کی شہزادی بچوں کے ساتھ بھی گھل مل گئیں ، انہوں نے بچوں کے ساتھ مٹی میں کھدائی کی جبکہ کارٹون ماسک بھی تیار کیے ۔کیتھرین نے سکول آمد کے موقع پر ایک ہلکے براون  رنگ کالانگ کوٹ پہن رکھا تھا جبکہ سرخ رنگ کی پوشاک زیب تن کر رکھی تھی، ویلز کی شہزادی اس لباس میں مزید خوبصورت دیکھائی دے رہی تھیں بلکل ایک پری کی طرح  نظر آ رہی تھیں۔

کیتھرین کے اس دورے کو خوش نما ہوا کا ایک جھونکا قرار دیا جا رہا ہے ، کیونکہ جب سے شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب ”سپیئر“ میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایران میں تعیناتی کے دوران 25 طالبان کو شہید کیا کیونکہ وہ شطرنج کے پیادے تھے اس کے بعد سے سینئر رہنماوں اور سفارتی حلقوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، واضح رہے کہ ہیر ی کو اس بیان کے بعد سے بیوقوف سمجھا جا رہا ہے ۔

سابق اعلیٰ افسران نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرنس ہیری نے طالبان سے متعلق تبصرہ کرنے کا غلط فیصلہ کیا،  پرنس ہیری نے طالبان کی ہلاکتوں کو ’شطرنج کے مہرے اڑانے‘ سے تشبیہ دی جس وجہ سے پرنس ہیری نےنہ صرف  اپنی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالا بلکہ اس اعتراف کے بعد ایران نے ایک برطانوی ایرانی شہری کی پھانسی کے دفاع کے لیے اس کہانی کو استعمال بھی کیا۔

 سابق برٹش کمانڈرکرنل (ر) رچرڈکیمپ کا کہنا تھا کہ پرنس ہیری کا بیان لوگوں کو بدلہ لینے پر اکسا سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں