پاکستان کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ،7افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پنجگور میں میزائل حملے کے جواب میں پاکستان نے ایران کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل فائر کیے ہیں۔
سرکاری طور پر اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بی ایل ایف اور بی ایل اے کے دو کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔جوابی حملے سے کچھ گھنٹے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل لباس جیلانی نے اپنے ایرانی ہم منصب کو بتایا تھا کہ پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
اگرچہ ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے حوالے سے آئی ایس پی آریا حکومت کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم اسلام آباد میں رپورٹرز کا کہنا ہے کہ سرکاری حکام نے انہیں حملے کے بارے میں بتایا ہے۔
Breaking —- Pakistan Air Force has conducted airstrikes on Baluch separatist camps inside Iran. The move comes a day after Iran claimed to have targeted militants inside Pakistani territory, a claim rejected by Pakistan, citing civilian casualties.
— Salman Masood (@salmanmasood) January 18, 2024
یہ بھی پڑھیں:ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو دو ٹوک جواب
صحافیوں کے مطابق پاکستان نے پاک ایران سرحد کے قریب ایرانی حدود میں کیمپوں پر میزائلوں اور ڈرون سے حملہ کیا,ایران میں بھی سرکاری ذرائع ابلاغ اور حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر بعض پوسٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان نے سرحدی شہر سروان میں حملہ کیا ہے۔
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس جوابی کارروائی کیلئے پاکستان نے ائیر فورس، راکٹس، ڈرونز، کلر ڈرونز، لائٹرنگ میونیشنز کا استعمال کیا۔
Breaking News
— Pakistan Armed Forces News ???????? (@PakistanFauj) January 18, 2024
As per reliable sources camps of Baloch terrorists inside #Iran have been targeted. Heavy losses and damage Reported.
Details to follow#Nation_StandsWith_Army#سرمچار_بلوچستان_کے_غدار#ISPR pic.twitter.com/jMLqu56zWq
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پاکستان فوج کی خبریں شیئر کرنے والے آفیشل اکاؤنٹ نے پاکستان کے جواب وار کی تصدیق کی اور بتایا کہ ایران میں بلوچ دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاع ہے۔
ایرانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی حملے میں 10 افراد ہلاک ہوئے, میڈیا پر تباہی کے مناظر کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر بھی اپلوڈ کی گئی ہیں جن کی ازادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے ایران میں انے والے زلزلے کی تباہی کی پرانی تصویر کو بھی پاکستانی میزائل حملے سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔
مرنے والے تمام افراد غیر ملکی تھے :ایرانی میڈیا دعویٰ
ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طرف سے کیے گئے میزائل حملے میں تین خواتین،4 بچے مارے گئے ہیں ۔میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مرنے والے تمام افراد غیر ملکی تھے ان میں کوئی بھی ایرانی نہیں تھا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ ایران میں سات جگہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،سی این این کے مطابق دھماکوں میں سات افراد مارے گئے ہیں ۔
ایران نے فضائی حملے پر پاکستان کے ناظم الامور کو طلب کر لیا
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان پر میزائل حملے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے جمعرات کی صبح پاکستانی ناظم الامور کو طلب کیا ،پاکستانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے واقعے سے متعلق وضاحت طلب کی ہے۔
ایران نے حملے کی مذمت کی ہے،ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سیستان میں پاکستان کی طرف سے مزائیل حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔