پاک ایران کشیدگی ،ماہرین کا موقف بھی سامنے آگیا

Jan 18, 2024 | 10:05:AM

Read more!

پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر کل رات ایک حملہ ہوا ہے۔یہ حملہ کسی دشمن ملک انڈیا یا سرائیل نے نہیں اور نہ ہی ٹی ٹی پی سے منسلک دہشت گردوں نے کیا بلکہ ہمارے ہی دوست اور مسلم ملک ایران کی زیر سرپرستی کیا گیا۔جس کا پرچار خود ایران کا سرکاری میڈیا،حکومتی ارکان بباہنگ دہل کرتے رہے ہیں ۔لیکن بعد میں اپنے اسٹیٹمنٹ سے پھر گئے اور دفاعی پوزیشن اختیار کر رہے ہیں ۔لیکن یہ حملہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے ایک چیلنج کی صورتحال اختیار کر چکا ہے۔پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ  ایران کی طرف سے16 جنوری کو تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہُوئے پاکستان کی بِلا اشتعال فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ پنجگور شہر سے اندازاً 90 کلومیٹر دور اور ایران کے سرحد کے قریب واقع سرحدی گاؤں ’سبزکوہ۔ اس ’غیرقانونی‘ فضائی حدود کی خلاف ورزی کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ تین بچیاں زخمی ہوئی ہیں۔ ایرانی حکام کی جانب سے پہلے سرکاری میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا تھا کہ ایران نے پاکستان کے اندر بلوچ عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے دو ٹھکانوں کو میزائلوں سے ہدف بنایا۔ لیکن پاکستان کے سخت ردعمل کو دیکھ کر اب ایک نیا ڈھکوسلہ اپنایا جا جارہا ہے کہ اور اس کے لیے جیش العدل کی فیک اور جھوٹی اسٹیٹمنٹس کا سہارا لیا گیا۔حملے کے فوری بعد آئی آر جی سی نے اِس حملے کا جواز پیدا کرنے کے لئیے جیش العدل سے منسوب ایک وٹس ایپ بیان ایشوکیا تاکہ یہ بیانیہ بنایا جا سکے کے یہ حملہ واقعی جیش العدل کے کیمپ پر ہوا ہے۔پاکستان کی طرف سے غیر متوقع طور پر انتہائی سخت رِیکشن آنے پر اُسی جیش العدل جسے آئی آر جی سی خود چلا رہا ہے سے دوبارہ جھوٹا بیان دلوایا گیا کے یہ راکٹس غلطی سے بارڈر کراس کر پاکستان چلے گئے جبکہ اصل میں نشانہ سستان، ایران کے اندر ہی واقع جیش العدل کے اپنے کیمپ تھےیہ بات انتہائی مضحکہ خیز ہے کے ایک دہشت گرد تنظیم خُود آئی آر جی سی کی طرف سے فائر کئے جانے والے راکٹس غلطی سے بارڈر کراس کرنے کی وضاحتیں دے رہی ہے۔جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کے یہ جیش العدل سے منسوب اکاؤنٹس آئی آر جی سی اور ایرانی انٹیلیجنس خود چلا رہی ۔اب ایران اس حملے کو نیا رنگ دے رہا ہے۔آج ایرانی وزیر خارجہ ايرانى وزیر خارجہ امیر عبدالہیان ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈرونز کا ٹارگٹ ہمارا دوست اور برادر اسلامی ملک پاکستان ہرگز نہيں تھاہمارا ٹارگٹ وہ ایرانی دہشتگرد تھے جو ایرانیوں کے قاتل ہیں اور پاکستان ایران بارڈر پر چھپے ہوئے تھے۔مزید دیکھیے اس ویڈیو میں 

مزیدخبریں