سمارٹ فون کی دنیامیں ایپل نے فروخت میں سام سانگ کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایپل سمارٹ فونز کی ریکارڈ فروخت کے بعد دنیا پر اپنا راج قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا ،ایپل نےسام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپیل سرفہرست آگیا, اپیل کے پاس اب عالمی سمارٹ فون مارکیٹ کا بڑا حصہ ہے جس نے 12 سالوں میں پہلی بار سام سنگ کو ٹاپ پوزیشن سے نیچے دھکیل دیا ہے۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن(آئی ڈی سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی فون کمپنی نے گزشتہ سال فروخت کیے گئے فونز میں پانچویں سے زیادہ کا حصہ ڈالا ہے۔
سام سنگ نے چینی فون سازوں Xiaomi، OPPO اور Transsion کے ساتھ مارکیٹ شیئر کا 19.4% حاصل کیا جب کہ اپیل نے 20 فیصد سے زیادہ شیئر حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں:7سیکنڈ زمیں موبائل چارج کرنے والی ڈیوائس تیار
سمارٹ فون کی فروخت میں کمی آ رہی ہے،آئی ڈی سی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سال2023 میں مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ سمارٹ فونز فروخت ہوئے تھے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 3 فیصد سے زیادہ کم ہیں۔
یہ ایک دہائی میں فروخت ہونے والی سب سے کم رقم بھی بنتی ہے جس میں بہت سے صارفین اقتصادی چیلنجوں اور بلند شرح سود کے پیش نظر خرید میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال مارکیٹ میں بہتری آئے گی۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسمارٹ فون بنانے والی پانچ بڑی کمپنیوں کی فہرست میں ایپل اور سام سنگ کے علاوہ تین کمپنیاں شاؤمی، اوپو اور ٹرانشن ہیں، اور یہ چین کی کمپنیاں ہیں۔