(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا میں بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو روزگار کے لئے کینیڈا بھجوایا جائے گا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کینیڈ ا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلنکی کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب حکومت اور کینڈا کے درمیان افرادی قوت کو کینیڈا بھجوانے کے حوالے سے مجوزہ معاہدے پر بات چیت کی اورتحفظ ماحول خصوصا سموگ سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
کینیڈین ہائی کمشنر نے سموگ میں کمی کیلئے لاہور میں مصنوعی بارش کے تجربے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ آپ نے مختصر عرصے میں متعدد شعبوں میں نمایاں کام کیا ہے باہمی رابطوں اور وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے امید ہے کہ آپ کے دورہ کینیڈا سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
اس حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کینیڈا میں بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو روزگار کے لئے کینیڈا بھجوایا جائے گا رواں ماہ پنجاب حکومت کا وفد کینیڈا جا کر معاہدے پر دستخط کرے گا معاہدے سے پاکستانی نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا اور پاک کینیڈا تعلقات کو نئی جہت ملے گی ہماری پوری ٹیم نے مختصر عرصے میں مل کر ڈلیور کیا ہے خصوصًا 114 بڑے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان عوام کے تحفظ اور سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا:ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اکثر ہسپتالوں کی حالت انتہائی خراب تھی اب یہ یکسر تبدیل ہو رہے ہیں، عوامی فلاح کے منصوبوں کو ڈیڈلائن سے پہلے مکمل کیا تاکہ عوام منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں سموگ سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منصوعی بارش برسائی گئی۔ پنجاب میں 26 ہزار الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشے آسان شرائط پر بلا سود دے رہے ہیں پنجاب میں سرکاری سطح پر پٹرول بائیکس خریدنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
لاہور میں پہلی بار 5 اینٹی سموگ ٹاورز لگائے جا رہے ہیں، پہلا اینٹی سموگ ٹاور فروری کے آغاز میں نصب کرنے کا پروگرام بنایا ہے ،ہر وہ اقدام اٹھا رہے ہیں جس سے سموگ میں کمی ہو کئی کئی برس سے زیرالتوا منصوبوں کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا پنجاب حکومت کے تمام تر اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف اور سہولت فراہم کرنا ہے دورہ کینیڈا دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں:پاک ایران کشیدگی ،ماہرین کا موقف بھی سامنے آگیا