آئی ٹی ایکسپورٹ میں تاریخی اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے مطابق ماہ دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ۔
نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں تاریخی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ 22.67 فیصد اضافے سے 303 ملین ڈالرز رہیں، 50 فیصد ڈالرز رکھنے کی سہولت، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم بنیادی عوامل ہیں۔ فری لانسرز کیلئے سہولیات آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھنے کی بنیادی عوامل ہیں۔
وزیر آئی ٹی نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کیلئے سہولیات پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ایس آئی ایف سی کے شکرگزار ہیں، ہماری پالیسیوں کا مقصد آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کا فروغ اور معیشت کو استحکام دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی آئی ٹی سیکٹر میں بڑے نتائج آئیں گے، 10 ارب ڈالرز کا ہدف بھی پورا ہوگا۔ اصلاحات سے آنے والی حکومت کیلئے آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کا راستہ بنا دیا ہے۔