پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے جوابی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت اور شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ہے، پاکستان نے امن و سلامتی کے لیے موزوں سفارتی اور فوجی اقدامات کیے ہیں۔
Pakistan’s territorial integrity and the well-being of our citizens are paramount. Pakistan has taken fitting diplomatic and military steps for peace and security. We seek peace between our two neighbourly countries but reserve the right to defend ourselves. The nation salutes…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 18, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے دونوں پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن مرگ بر سرمچار پر قوم ہماری بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور ایران کو مشترکہ حکمت عملی بنانی چاہیے: خواجہ آصف