ایف آئی اے کی کارروائی،عمرے کے نام پر فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایف آئی اےنے گولڑہ موڑ اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 37 افراد سے عمرے کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی گولڑہ موڑ اسلام آباد میں کی گئی آپریشن میں ویزا فراڈ کے گھناؤنے جرم میں ملوث بد نام زمانہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے شہریوں کے ساتھ عمرے کے نام پر فراڈ کیا۔
ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم امجد حسین پیسے بٹورنے کے باوجود شہریوں کو عمرے کی غرض سے سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کی جانب سے پاکستانی خود مختاری پر حملہ غیر متوقع تھا،شیری رحمان