(طیب سیف)ریلوے اور معاشی میدان سے پاکستان کیلئے خوشخبری،پاکستان اور دبئی کے مابین 3 بلین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے وزیر شاہد اشرف تارڑ اور دبئی کی طرف سے چئیرمین پورٹس سلطان احمد بن سلیم نے دستخط کئے، شاہد اشرف تارڑ کا کہنا تھا کہ اقتصادی تعاون کے منصوبوں سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے۔
سلطان احمد بن سلیم نے کہا کہ معاہدوں کے ذریعے دونوں ممالک مستقبل میں مستفید ہوں گے،ریلوے ،اقتصادی زون اورانفراسٹرکچر میں تعاون قرار پایا ہے،فریٹ کاریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور فریٹ ٹرمینلز کا قیام بھی شامل ہے۔
پاکستان ریلویز اور پورٹ قاسم اتھارٹی جبکہ دبئی کی طرف سے ڈی پی ورلڈ کام کریں گے،منصوبوں کی تکمیل سے کراچی میں ٹریفک میں بہتری اور لاجسٹک اخراجات میں کمی ہو گی،ڈی پی ورلڈ پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کیساتھ اقتصادی زون کو بھی ترقی دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:طورخم بارڈر چھٹے روز بھی تجارت کیلئے بند, کروڑوں مالیت کا سامان ضائع ہونے کا خدشہ