(عامر شہزاد) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور معاشی و اقتصادی امور پر بات چیت کی۔
مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ،یہ منصوبہ پورے خطے میں معاشی استحکام لائے گا۔ مولانا فضل رحمان نے ” ون چائنہ اصول” کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ تایئوان کے حوالے سے کسی بھی ملک کا چین کے اندرونی معاملات میں دوسرے ممالک کی مداخلت قبول نہیں۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد استحکام آگیا
چینی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حوالے سے حمایت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔