پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید بھی انتخابات سےدستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمااعظم سواتی کے بعد مراد سعید بھی انتخابات سے دستبراد ہوگئے۔
تفصیلا ت کے مطابق مراد سعید کے کاغذات مسترد کے خلاف کیس میں پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے فیصلہ جاری کردیا ،
جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اپیپلٹ ٹربیونل نے کاغذات تیکنیکی بنیاد پر کاغذات خارج کئے ہیں ، کیس کو اگر واپس بھیج بھی دے تو ٹربیونل اس وقت غیر فعال ہے۔
مراد سعید کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے ٹکٹ واپس کیا ہے، وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے، درخواست کو بغیر مزید کارروائی نمٹا دیا جاتا ہے۔
اعظم سواتی کے بعد مراد سعید بھی انتخابات سے دستبردار https://t.co/WhsyMUQIt0
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) January 18, 2024