سموگ کے اسباب ،وزیراعلیٰ نے چینی ماہرین کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رامے علی)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چینی ماہرین کے وفد کو لاہور میں سموگ کے اسباب کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کردی،وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ نامیاتی،غیر نامیاتی ایندھن کا غیر ضروری استعمال،فضاء میں زیادہ نمی سموگ کی وجہ بنتی ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین اورچینی ماہرین ماحولیات کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ نے سموگ کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ پیش کی ہے۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کی نامیاتی،غیر نامیاتی ایندھن کا غیر ضروری استعمال،فضاء میں زیادہ نمی سموگ کی وجہ بنتی ہے۔چینی ماہرین نے بتایا ہے کہ گردوغبار اورگھروں میں جلائی جانے والی گیس بھی سموگ کے اسباب میں شامل ہے اور انڈیا کے کول پلانٹ سے آنے والی مسموم فضاء پاکستان میں سموگ کا باعث ہے، مختلف عناصر کا مخصوص تناسب لاہور گردونواح میں سموگ کا سبب بنتا ہے۔
چینی ماہرین نے بتایا کہ کاربن ڈائی ایکسائیڈ اورنائٹروجن سمیت مختلف عناصر کے مرکب سموگ کا روپ دھارتے ہیں،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سموگ کے اسباب کیلئے موثر اقدامات کیے اوربہترین پالیسی اپنائی۔محسن نقوی نے کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے چینی ماہرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں،جامع رپورٹ کی توقع ہےاور سموگ کے اسباب کیلئے چینی ماہرین کو ضروری ڈیٹا فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اب کچھ نہیں چھپےگا، تمام ائیرپورٹس پر جدید سکیننگ مشینیں نصب ہوں گی
محسن نقوی نے کہا ہے کہ سموگ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے بہت سے سوالات کے جواب درکار ہے،جاننا چاہتے ہیں کس عنصر کی وجہ سے سموگ مضر صحت شکل اختیار کرتی ہے، چینی ماہرین کی میزبانی اورخیر مقد م پر وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کے مشکور ہیں۔
ملاقات میں چین کے ماہرین ماحولیات میں مس ہائی ہونگ ژو،ژی ژوان ژنگ اوریانگ ژی چوشامل تھےجبکہ صوبائی وزراء عامر میر،بلال افضل،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹریز ماحولیات،لوکل گورنمنٹ،ٹرانسپورٹ ایگر ی کلچر،انڈسٹری،انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی،میٹرالوجی کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔