(اویس کیانی) آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں 7.81 فیصد تک کمی کردی۔
اوگرا کے مطابق جنوری کیلئے ایل این جی کی قیمت جاری کی گئی ہے، سوئی ناردرن سسٹم پر جنوری میں ایل این جی 1.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر جنوری میں ایل این جی 1.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد استحکام آگیا
اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی قیمت میں کمی دسمبر کی قیمتوں کے مقابلے میں کم ہوئی ہیں۔
اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 14.24 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔