ہم آئے تو ہر گھر میں بجلی اور گیس ہو گی، 200 سے نیچے یونٹ فری ہوں گے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم آئے تو ہر گھر میں بجلی اور گیس ہو گی، کوشش کریں گے کہ 200 سے نیچے یونٹ فری ہوں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں پہلی دفعہ حافظ آباد آئی ہوں، آپ کا استقبال دیکھ کر بہت خوش ہوں اور شکر گزار ہوں، جو بات نواز شریف نے کہی امید ہے کہ حافظ آباد اس پر غور کرے گا، ہر نوجوان اور خواتین گھر گھر نواز شریف کا پیغام پہنچائے گے، میں نے وعدہ کیا تھا کہ اور آج میں نواز شریف کو آپ کے پاس لے آئی ہوں، نواز شریف نے لندن میں پاکستان آنے سے پہلے بات کہی تھی کہ ہم 28 مئی والے لوگ ہیں ہم 9 مئی والے لوگ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2024 کی دوسری بڑی خوشخبری، پیٹرول کے بعد گیس کی قیمت میں بھی کمی
انہوں نے مزید کہا کہ جس نے آپ کے ملک کو ایٹمی قوت بنایا وہ آج آپ کے پاس کرسی پر بیٹھا ہے، ان دونوں واقعات میں ایک پوری تاریخ ہے، 28مئی والوں نے پاکستان کو طاقت ور بنایا جبکہ 9مئی والوں نے پاکستان کی ریاست پر حملے کیا، آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ 9مئی والوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے یا 28مئی والوں کے ساتھ، 9مئی والے مہنگائی کا طوفان لانے والے لوگ ہیں، 3 سال کے اندر زیرو لوڈ شیڈنگ پاکستان کر دیا تھا، ہر چیز برادشت کی صرف پاکستان کی بقا کی خاطر۔
مریم نواز نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد والوں گواہ رہنا کہ پاکستان کو نواز شریف ترقی کی طرف لے کر گیا، ہر شہر میں سکولز یونیورسٹیز بنے گی، جو شخص نوجوانوں کو حملہ کرو شہداء کی یادگار ون پر حملہ کرو کی ترغیب دیتا وہ اپنا ہم درد نہیں ہوسکتا۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے اپنی حکومت بننے کی بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہم آئے تو ہر گھر میں بجلی ہو گی اور گیس ہو گی، ہماری کوشش ہے کہ 200 سے نیچے یونٹ فری دئیے جائیں، 8 فروری کو بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا، میں یہ فیصلہ اللہ کے بعد آپ پر چھوڑتی ہوں۔