روپے کی ڈالر کیخلاف پیش قدمی جاری، سٹاک ایکس چینج میں منفی اختتام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) روپے کی ڈالر کیخلاف پیش قدمی جاری ہے ، جس کے باعث انٹر بینک سے اچھی خبر جبکہ سٹاک ایکس چینج سے منفی اختتام کی خبر آ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 98 پیسے پر آ گیا، دوسری جانب سٹاک ایکس چینج نے سرمایہ کاروں کا بڑا جھٹکا دیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا، ڈالر 2 پیسے اضافے سے 280.75 روپے کا ہو گیا، یورو بھی 2 پیسے بڑھ کر 305.98 روپے، برطانوی پاونڈ 54 پیسے اضافے سے 358.83 روپے، امارتی درہم 3 پیسے اضافے سے 76.79 روپے، سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 74.93 روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد استحکام آگیا
ایران پاکستان کشیدگی یا کچھ اور سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 364 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا، 100 انڈیکس 63 ہزار 202 کی سطح پر بند ہوا، آج مجموعی طور پر سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 23 کروڑ مالیت کے 44 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔