جیل میں ڈالنے والوں کا شکریہ ، عمرا ن خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پچھلے 167 دن جیل میں کیسے گزارے تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مختلف مقدمات کے باعث اڈیالہ جیل میں قید سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیا نمائندوں سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے ، اس دوران میڈیا نمائندگان نے ان سے روزمرہ کی روٹین پوچھی تو عمران خان نے جواب دیا کہ گزشتہ 5 ماہ جیل میں رہتے ہوئے تین مرتبہ قرآن پاک بڑھ چکا ہوں ساتھ ساتھ نوٹس بھی لے رہا ہوں ، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جیل میں ڈالا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ جیل میں صرف پی ٹی وی کی سہولت ہے جس پر پروپیگنڈا ہوتا ہے، ٹی وی پر سپورٹس دیکھ لیتا تھا ورلڈ کپ کے بعد سپورٹس بھی دیکھنا چھوڑ دیا
صبح ایک ڈیڑھ گھنٹہ ورزش کرتا ہوں جس کے بعد عدالت آجاتا ہوں، جیل میں نہ ہوتا تو کتابیں پڑھنے کا موقع نہ ملتا، عبادت بھی تنہائی میں ہوتی ہے نظربندی نے فائدہ دیا
قانون کے مطابق گیم نہیں چل رہی،جیل میں آدمی کو سوچنے اور پڑھنے کا موقع ملتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ جیل میں رہتے ہوئے سیرت النبی کو بھی پڑھا ہے،جب انسان خواہشوں پر قابو پا لیتا ہے تو کوئی مشکل نہیں ہوتی،جس نے کرپشن نہ کرنی ہو اسے اپنے امپائر نہیں کھلانے ہوتے،سپریم کورٹ پر حملہ نواز شریف نے کیا تھا یہ ایماندار جج کو ٹکنے نہیں دیں گے،نواز شریف کرکٹ میں بھی اپنے ایمپائرز کے بغیر نہیں کھیلتا تھا،میرا کوئی جج نہیں ہے،جسٹس اعجاز الحسن کوالٹی جج تھے ان کے استعفیٰ پر افسوس ہے۔