(حسنین محی الدین )پاکستان میں رمضان کا آغاز کب ہو گا ، اس حوالے سے اہل ایمان کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات اور ایمریٹس ایسٹرانومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے گزشتہ روز پیشگوئی کی تھی کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کاآغاز 11مارچ 2024 سے متوقع ہے ، جس کے بعد پاکستانی شہریوں نے انداز ے لگانے شروع کر دیئے ہیں ، کچھ لوگ سابقہ روایات کو بنیاد بنا کر اندازہ لگا رہے ہیں کہ اگر سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا تو پھر اسے اگلے روز یعنی 12 مارچ کو پاکستان میں پہلا روزہ ہو سکتا ہے جبکہ کچھ لوگ اس بات کو دلیل کے طور پر نہیں مان رہے بلکہ کہہ رہے ہیں کہ ماضی میں سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ساتھ بھی رمضان کا آغاز اور عید الفطر کی روایتیں موجود ہیں اس لیے پاکستان میں بھی رمضان کا آغاز 11 مارچ سے ممکن ہے ۔
تاریخ کوئی بھی ہو ایک بات تو واضح ہے کہ اس سال رمضان کا آغاز موسم سرما میں ہونے جا رہا ہے ، جس کا پہلا عشرہ سردی میں جبکہ باقی کے روزوں میں درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ اب کچھ نہیں چھپےگا، تمام ائیرپورٹس پر جدید سکیننگ مشینیں نصب ہوں گی
نوٹ : کسی بھی حکومتی محکمے کی جانب سے کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں یہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اندازوں کی بنیاد پر بنائی گئی