(عامر سہیل)خان پورمیں پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرگئی،سابق ٹکٹ ہولڈر سیٹھ عبدالماجد نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔
سیٹھ عبدالماجد نے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ این اے 170 شیخ فیاض الدین اور صوبائی حلقہ پی پی 258 حاجی ارشد جاوید کی حمایت کا اعلان کر دیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سیٹھ عبدالماجد نے پی ٹی آئی کو خیربادکہا۔
یاد رہے کہ 2018 میں سیٹھ عبدالماجد نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا تھا،حلقہ این اے 170 پی ٹی آئی امیدوار میاں غوث سے ناراضگی کی بنا پر پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہا،سیٹھ عبدالماجد کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کیلئے میں نے دن رات محنت سے کام کیا لیکن انہوں نے ٹکٹ باہر سے آئے امیدوار کے ہاتھ میں تھمادیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی