ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رہے گی، امریکی سپریم کورٹ کا متفقہ فیصلہ

Jan 18, 2025 | 00:21:AM

(ویب رپورٹ)امریکا کی سپریم کورٹ نے ایک متفقہ فیصلہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے میں ججز نے کہا ہے کہ کانگریس کی جانب سے پچھلے سال ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ آزادیِ اظہارِ رائے سے متعلق امریکی آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔دورانِ سماعت امریکی وزارتِ انصاف نے کہا کہ ٹک ٹاک پر چینی حکومت کا کنٹرول امریکا کے لیے خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی قانون کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی امریکا میں ٹک ٹاک کے آپریشنز 19 جنوری تک کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنے کی پابند ہے، دوسری صورت میں ایپلی کیشن کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت یا عدالت کی جانب سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں ٹک ٹاک 19 جنوری کو اپنی ایپ امریکا میں بند کردے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر ٹک ٹاک کو ریلیف نہ ملا تو 19 جنوری سے امریکا میں ایپلی کیشن کو غیر فعال کردیا جائے گا، اس صورت میں صارفین ایپ کو ڈاؤن لوڈ  اور اس پر مواد کو اپلوڈ اور شئیر  کرنے سے محروم ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سیما اور بچوں کو حوالے کیا جائے، ایک بار پھر پاکستانی شوہر کی بھارتی وزیر جے شنکر سے اپیل

 
 
 
 
 

مزیدخبریں