’’بیویوں کا کیا قصور ہے؟‘‘ ہربھجن سنگھ کی بھارتی بورڈ پر شدید تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)’’بیویوں کا کیا قصور ہے؟‘‘ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ بی سی سی آئی کی نئی پالیسیوں پر پھٹ پڑے۔
بھارتی ٹی وی پر گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ ٹور پر بیویوں کو نہیں آنے دیں، بیویوں کا کیا قصور ہے جب کارکردگی اچھی نہیں ہوتی تو آپ کہتے ہیں کہ بیویوں اور بچوں کو نہیں آنے دیں، کیا ٹیم ان کی وجہ سے ہاری ہے؟، ٹیم جو میدان میں کرتی اس کی وجہ سے ہارتی یا جیتتی ہے، ٹیم تبدیلی کے مراحل میں ہے اور اس کو وقت لگے گا۔
مزید پڑھیں:مسلسل ناکامیوں پر بھارتی بورڈ بوکھلا گیا ، سٹارکرکٹرز پر بے جا پابندیاں لگا دیں
ی سی سی آئی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے بھارت کے لیجنڈ سپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ بورڈ کی توجہ ان معاملات کے بجائے فیلڈ میں کھیلے جانے والے گیم پر ہونی چاہئے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیا کوچ مقرر کردیا
انہوں نے کہا کہ آپ آسٹریلیا سے سیریز ہارے، ٹھیک ہے اگر آپ ہاریں گے نہیں تو جیت کا مزہ نہیں آئے گا، آپ نیوزی لینڈ سے ہارے، یہ بھی ٹھیک ہے۔ دو ٹیمیں کھیل رہی ہوں تو ایک ٹیم جیتتی ہے اور ایک ہارتی ہے، اس سے پہلے آپ سری لنکا سے ہارے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ شکستوں پر کوئی بحث نہیں ہو رہی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کی فتح کے بعد آپ اتنی سیریز ہار گئے،مسائل کو حل کرنے کے بجائے توجہ کہیں اور ہے۔