زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر ڈالا

Jan 18, 2025 | 11:27:AM

(24نیوز)زمین کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے نو جوان بھتیجا جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کیا۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملزم اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار  ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں