سیف علی خان پرحملے سے متعلق سوال نظر انداز کرنے پرشرمندہ ہوں،اروشی روٹیلا

اداکارہ نے حملے سے متعلق سوال پراپنی قیمتی گھڑی کی تعریف کرنا شروع کر دی تھی

Jan 18, 2025 | 11:37:AM
سیف علی خان پرحملے سے متعلق سوال نظر انداز کرنے پرشرمندہ ہوں،اروشی روٹیلا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کو سیف علی خان پر حملے سے متعلق سوال نظر انداز کرنے کا احساس ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا نے سیف علی خان پر ہونےوالے حملے سے متعلق سوال پر اپنی قیمتی گھڑی کی تعریف کرنا شروع کر دی تھی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے سیف علی خان کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نئی فلم "ڈاکو مہاراج" کی کامیابی اورقیمتی تحائف کا ذکر کیا، جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خود پسند قرار دیا جا رہا تھا۔

سوشل میڈیا پرشدید تنقید کے بعد اب اروشی روٹیلا نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ میں یہ پیغام گہری ندامت اور دلی معذرت کے ساتھ لکھ رہی ہوں، آپ کو جس صورتِحال کا سامنا ہے میں اس کی شدت سے بالکل بے خبر تھی۔

اروشی روٹیلا نے سیف علی خان کے لیے پیغام میں لکھا کہ میری معذرت قبول کریں، میں آپ کے ساتھ پیش آئے واقعے کو جان گئی ہوں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان کو ہسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیورکابیان سامنےآگیا

خیال رہے کہ 16 جنوری کوممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے حملہ کیا گیاتھا جس کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی اور اب وہ رو بصحت ہیں۔