دودھ اور کھجور صحت کے لیے باعث رحمت

Jan 18, 2025 | 12:37:PM

(ویب ڈیسک) دودھ اورکھجور صحت کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں، جسم کی کمزوری دور کرنے سے ہڈیوں کی مضبوطی تک اس کے بے شمار فائدے ہیں۔

اگر خشک میوہ جات کو اس کی مناسب غذائیت کے ساتھ کھایا جائے تو یہ صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں، انہیں خشک میوہ جاتوں میں ایک کھجور ہے، جس میں کیلشیم، فائبر، زنک، میگنیشیم اور آئرن جیسے بہت سے غذائی اجزا وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

اگر کھجور اور دودھ کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے تو یہ کسی امرت سے کم نہیں۔ اس کا روزانہ استعمال توانائی کو بڑھاتا ہے اور کئی بیماریوں سے لڑنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔

وزن بڑھاتا ہے
اگر درست غذا لینے کے باوجود آپ کا وزن نہیں بڑھ رہا ہے اور جسم کی صحیح نشونما نہیں ہو پارہی ہے تو اپنی خوراک میں دودھ کھجور کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔ کھجود دودھ میں وافر مقدار میں کیلوریز اور پروٹین پائی جاتی ہےجو تیزی سے وزن برھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جسم کو اندر سے مضبوط اور توانا بنانے کا کام بھی کرتا ہے۔

دل کو صحت مند بناتا ہے
کھجوراور دودھ کا باقاعدگی سے استعمال دل کو تندرست رکھتا ہے۔یہ خراب کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے اور دل کو صحت مند رکھنےمیں بھی مدد کرتا ہے۔ چار سے پانچ کھجوریں روزانہ دودھ میں ابال کر رات کو کھانے سے دل کی بیماریوں کے خظرات کم ہوجاتے ہیں۔ کیونکہ کھجور دودھ میں خراب چکنائی نہیں ہوتی ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط باتا ہے
دودھ اور کھجوروں کو روزانہ باقاعدگی سے کھایا جائے توہڈیا ں مضبوط رہتی ہیں۔ کھجور دودھ میں موجود کیلشیم ، پروٹین کی وافر مقدار ہڈیوں کی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

یہ ہڈیوں کے درد کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ بڑھاپے میں بھی آپ کی ہڈیاں مضبوط رہیں تو آپ کھجور دودھ کا استعمال شروع کر سکتی ہیں۔

مزیدخبریں