(24 نیوز)ملائیشیا میں انڈر 19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میچ کے دوران وکٹ پر سانپ آگیا۔
ملائیشیا کے شہر جوہرو میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان انڈر19 ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا میچ جاری تھا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران سانپ آنے کے باعث کھیل کوروکنا پڑا۔
انگلینڈ کی کھلاڑی جیمائمہ سپینسر نے بلے کی مدد سے سانپ کوپچ سےہٹایا،بعد ازاں دونوں ٹیموں کےدرمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:بھارتی کرکٹر کی 25 سالہ ممبر پارلیمنٹ سے منگنی کی خبریں