چوراں نال یاریاں:بین الاقوامی پنجابی فلم پاکستانی سینماؤں میں ریلیز
فلم مزاح،جذبات اورمیوزک کاخوبصورت امتزاج،پذیرائی پر بہت خوش ہوں،ہنی البیلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مزاح،جذبات اورمیوزک کاخوبصورت امتزاج لیے بین الاقوامی پنجابی فلم"چوراں نال یاریاں"پاکستانی سینما گھروں میں بھی ریلیز کردی گئی۔
اس فلم میں پاکستانی فنکاروں ہنی البیلا اور شاذب مرزا نے بھی فن کے جوہر دکھائے ہیں،فلم کے نمایاں فنکاروں میں آریہ ببر،پراہب گریوال،ملکیت رونی،منریت سراں،دیوندرسنگھ،گردیال سنگھ سدھو اوردیگر شامل ہیں،فلم کے ڈائریکٹر نصیب رندھاوااورگردیال سنگھ ہیں۔
لاہور کے مقامی سینما میں فلم کاپریمیئر شو ہوا جس میں ہنی البیلااور شاذب مرزا کے علاوہ معروف گلوکار رفاقت علی خان،نامور اداکار نیئراعجاز،شیخ عابدرشید، اظہررنگیلا،اسدکیفی،محسن جعفر،ماہی علی،عائشہ جہانزیب،اداکارہ ہنی شہزادی اوردیگرنے شرکت کی۔
فلم"چوراں نال یاریاں"کوآئی ایم جی سی اورڈسٹری بیوشن کلب کے بینرتلے ریلیزکیاگیاہے،فلم میں ہنی البیلااورشاذب مرزاکی مزاحیہ اداکاری کوشائقین کی جانب سے پسندکیاگیا۔
ہنی البیلانے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اپنی فلم"چوراں نال یاریاں"کی پذیرائی پر بہت خوش ہوں،فلم کی کامیابی کے حوالے سے پرامیدہوں کیونکہ دنیابھرمیں جہاں جہاں بھی فلم ریلیزہوئی وہاں سے اچھی خبریں آرہی ہیں،یہ ایک فیملی انٹرٹینمنٹ فلم ہے۔
شاذب مرزانے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ "چوراں نال یاریاں"ایک بہت اچھی فلم ہے جس میں مزاح کے ساتھ بہت اچھاپیغام بھی دیاگیاہے،کامیڈی بھی بہت صاف ستھری ہے،اگرچہ میں نے اوربھارتی فلموں میں بھی کام کیاہےلیکن "چوراں نال یاریاں"ریلیزہونےوالی میری پہلی فلم ہے،میری مزید فلمیں بھی آرہی ہیں۔
نیئراعجازنے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات ہے چڑھدے پنجاب والے ہمارے فنکاروں کواپنی فلموں میں کاسٹ کرتے ہیں،ہنی البیلاکی یہ پہلی فلم ہے جوسینمامیں ریلیزہوئی ہے۔
ہنی شہزادی نے کہاکہ فلم بہت اچھی ہے جس میں ہنی البیلانے بہت اچھی اداکاری کی ہے۔