پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں میں گاڑی رجسٹرنہیں کروا سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن پر بڑا فیصلہ کیا ہے، پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹر نہیں کروا سکیں گے۔
ایکسائز حکام نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز نے پنجاب سے باہر رجسٹریشن روکنے کیلئے کیبنٹ سے منظوری لے لی ہے،ایکسائز حکام کے مطابق شہری ٹیکس بچانے کیلئے دوسرے صوبوں یا وفاق سے گاڑی رجسٹر کرواتے ہیں، پنجاب سے باہر رجسٹریشن سے ٹیکس وصولی اور سکیورٹی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔
حکام نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں رجسٹریشن کروانے پر جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے، نادرا کے ضلعی کوڈز کو مدنظر رکھ کر رجسٹریشن کنٹرول کی جائے گی، پنجاب سے باہر رجسٹرڈ شدہ گاڑی کی پنجاب میں ری رجسٹریشن کا قانون موجود ہے، جس پر عملدرآمد نہ کرنے پر گاڑی بند اور ری رجسٹریشن پر جرمانہ وصول ہوگا،ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ کیبنیٹ منظوری کے بعد قانون سازی کیلئے سمری حکومت کو بھجوائی جارہی ہے۔