ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں ٹک ٹاک کے مستقبل کا فیصلہ کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکہ میں ٹک ٹاک پرممکنہ پابندی کا نفاذ کل ہونا ہے کیونکہ کمپنی نے اس سوشل میڈیا ایپ کے امریکی آپریشنز کو اب تک فروخت نہیں کیا،اب صدر جو بائیڈن نے اس حوالے سے اپنا فیصلہ کرلیا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے والے قانون کا نفاذ ہونا چاہیے یا نہیں۔
مزید پڑھیں: روس کا ایران میں 2 نیوکلیئر پلانٹ لگانے کا اعلان
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے اس حوالے سے بتایا کہ صدر جو بائیڈن کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کا نفاذ نہیں کیا جائے گا،حکام نے بتایا کہ ٹک ٹاک کے مستقبل کا فیصلہ 20 جنوری کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے ڈونلڈ ٹرمپ پر چھوڑ دیا جائے گا۔