تہران میں فائرنگ سے ایرانی سپریم کورٹ کے 2 ججز جاں بحق، ایک زخمی

Jan 18, 2025 | 15:01:PM
تہران میں فائرنگ سے ایرانی سپریم کورٹ کے 2 ججز جاں بحق، ایک زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر فائرنگ کرکے 2 ججوں کو قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق   فائرنگ کے واقعہ میں سپریم کورٹ کے تین ججوں کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے واقعہ میں 3 میں سے 2 جج شہید اور ایک زخمی ہو گیا، بیان میں مزید کہا گیا کہ مزید حملہ آور نے خود کو بھی ہلاک کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔