(24 نیوز)ایک ایسا ملک سامنے آیا ہے جو لوگوں کو رہائش کے ساتھ کام نہ ہونے کے برابر ملازمت کی پیشکش کر رہا ہے، یہ آفر سکاٹ لینڈ سے سامنے آئی ہے،رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کا ایک چھوٹا سا جزیرہ جہاں کوئی آباد نہیں اس کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ایک مینجر کی تلاش ہے۔ ملازمت کے ساتھ رہنے کی جگہ بھی دی جائے گی جس کے لیے 31 ہزار ڈالر (پاکستانی 86 لاکھ سے زائد) کی سالانہ تنخواہ دی جائے گی۔
سکاٹش وائلڈ لائف ٹرسٹ کو Handa جزیرے کی دیکھ بھال کے لیے ایک منیجر درکار ہے، ہانڈا خوبصورت یورپی سمندری پرندوں کی شرح افزائش کے لیے ایک اہم مقام سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:دودھ اور کھجور صحت کے لیے باعث رحمت
ہانڈا کا جزیرہ سکاٹ لینڈ میں سدرلینڈ کے مغربی ساحل پر واقع ہے۔ اس میں چٹان کے حیرت انگیز نظارے ہیں اور آپ وہاں ایک فیری کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں جو تربت سے لوگوں کو ضرورت پڑنے پر لے جاتی ہے،یہاں ملازمت حاصل کرنے والا شخص کاموں کی منصوبہ بندی کرے گا، رضاکاروں کی ایک ٹیم کی قیادت کرے گا، جزیرے کی جنگلی حیات کی حفاظت کرے گا، اور ہر سال تقریباً 8 ہزار سیاحوں کی نگرانی بھی کرے گا،جزیرے پر کوئی مستقل رہائش اختیار نہیں کرسکتا، اس لیے یہ ملازمت کسی ایسے شخص کے لیے مثالی ہے جو شہر سے دور پرسکون، پرامن زندگی کو ترجیح دیتا ہوگا۔
یہاں قابل غور بات یہ بھی ہے کہ جزیرے پر ملازمت کے لیے آپ کو مخصوص قابلیت کی ضرورت نہیں ہے، لیکن یہ مددگار ہے اگر آپ کو جزیرے کی جنگلی حیات، بشمول زمین اور سمندر میں رہنے والے پودوں اور جانوروں کے بارے میں اچھی طرح معلومات ہو،علاوہ ازیں یہاں ملازمت کے لیے موجودہ ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی تک رسائی بھی ضروری ہوگی۔ آغاز میں یہ ملازمت 6 ماہ کے معاہدے کے ساتھ دی جائے گی اور 31 ہزار ڈالرز (6 ماہ کے لیے) تنخواہ دی جائے گی۔