خسارے میں چلنے والےیوٹیلیٹی سٹورز بندکرنے کا فیصلہ
یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیم نو پر وزارتِ خزانہ کی رائے شامل کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی،نوٹیفکیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار)خسارے میں چلنے والے سٹورز بند،عملے کی تعداد کم کی جائے،یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع ہو گئی ۔
وزارت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو کا پہلا مرحلہ شروع کردیا ، جاری کیے گئےنوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیم نو پر وزارتِ خزانہ کی رائے شامل کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ضرورپڑھیں:الخدمت فاؤنڈیشن کا غزہ متاثرین کیلئے 15 ارب روپے سے ’’ری بلڈ غزہ‘‘ مہم کا آغاز
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کارکردگی کو بہتر بنائے،خسارے میں چلنے والے اسٹورز بند کیے جائیں اور عملے کی تعداد کم کی جائے،تنظیمِ نو کا پہلہ مرحلہ مکمل ہونےکے بعد دوسرے مرحلے میں نجکاری کو بغیر کسی تاخیر کے ممکن بنایا جائے گا ۔
فیصلہ قومی ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے لیا گیا۔