(امانت گشکوری)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں وزیر اعظم ہاؤس اور آفس کی خفیہ کال ریکارڈنگ،فارم 45 کے تحت حکومت بنانے کیخلاف چیمبر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس اور آفس کی خفیہ کال ریکارڈنگ کیخلاف چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی،جسٹس امین الدین بانی پی ٹی کی اپیل پر 21 جنوری کو چیمبر میں سماعت کریں گے،وزیر اعظم ہاؤس اور آفس کی کال ریکارڈنگ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی یا کمیشن بنانے کی درخواست دائر کی گئی،رجسڑار آفس نے کال ریکارڈنگ کیخلاف درخواست پر اعتراضات عائد کئے تھے،بانی پی ٹی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کر رکھی ہے۔
مزید براں فارم 45 کے تحت حکومت بنانے کیخلاف چیمبر اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،جسٹس امین الدین خان 21 جنوری کو اپیل پر چیمبر میں سماعت کریں گے ،شہری محمد قیوم خان نے فارم 45 کے تحت حکومت کی تشکیل کیخلاف درخواست دائر کی تھی،رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات عائد کر کے واپس کر دی تھی۔