پاکستان ریلوے پولیس کے جسمانی ٹیسٹ میں 75 فیصد امیدوار ناکام

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) پاکستان ریلوے پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے ہونے والے جسمانی ٹیسٹ میں 75 فیصد امیدوار ناکام ہوگئے۔ ان میں سے زیادہ تر لڑکیاں اور لڑکے ایک کلومیٹر کی دوڑ بھی مکمل نہیں کر سکے۔
رپورٹ کے مطابق لڑکوں کو ایک کلومیٹر 7 منٹ میں طے کرنا تھا، لیکن صرف 25 فیصد امیدوار اس فاصلہ کو مکمل کر پائے،جبکہ لڑکیوں کو ایک کلومیٹر کا فاصلہ 10 منٹ میں طے کرنا تھا۔
امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈی آئی جی ریلوے عبدالرب بھی دوڑ میں شریک ہوئے،انہوں نے ایک کلومیٹر کا فاصلہ جلد ہی طے کر لیا، جبکہ کئی لڑکے اور لڑکیاں دوڑ کے دوران ہی ہمت ہار گئے۔
ڈی آئی جی عبدالرب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ سوشل میڈیا نے نوجوانوں کو جسمانی فٹنس کے حوالے سے غفلت میں مبتلا کر دیا ہےجبکہ بھرتی کے لیے جسمانی طور پر فٹ ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناکام امیدواروں کو دوبارہ امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا اور انہیں اپنی جسمانی فٹنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ اس عمر میں وہ خود دوڑ سکتے ہیں تو نوجوانوں کو اس سے زیادہ توانائی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فیزیکل ٹیسٹ کے بعد تحریری امتحان ہوگا اور جو امیدوار اس میں کامیاب ہوں گے، انہیں ہی بھرتی کیا جائے گا۔
ریلوے پولیس میں 250 کانسٹیبل بھرتی کرنے تھے، جن کے لیے 14 ہزار امیدواروں نے درخواست دی تھی۔ شارٹ لسٹنگ کے بعد 4 ہزار امیدواروں کو ٹیسٹ کے لیے بلایا گیا ہے جن میں سے ساڑھے تین ہزار لاہور ریجن سے تھے۔
مزید پڑھیں: حج 2025: 30 لاکھ کے پیکج پر سیکیورٹی کلیرنس کی شرط عائد