روہت شرما ’اِن‘، ویرات کوہلی ’آؤٹ‘

Jan 18, 2025 | 19:59:PM
روہت شرما ’اِن‘، ویرات کوہلی ’آؤٹ‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے رانجی ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں دستیابی کی تصدیق کر دی۔

چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے اعلان کے دوران ایک پریس کانفرنس میں روہت شرما نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ رانجی ٹرافی کھیلیں گے۔ 

کرک انفو کے مطابق گزشتہ آٹھ ٹیسٹ میچز میں روہت شرما کی کارکردگی متاثر کن نہ ہونے کی وجہ سے ان کی فارم پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ کنٹریکٹ یافتہ تمام کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ضروری ہوگا، سوائے ان کے جنہیں فٹنس کی مشکلات ہوں۔ 

دوسری جانب ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے بی سی سی آئی کے میڈیکل اسٹاف کو آگاہ کیا ہے کہ معمولی چوٹ کی وجہ سے وہ رانجی ٹرافی کے اگلے راؤنڈ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر کی 25 سالہ ممبر پارلیمنٹ سے منگنی کی خبریں