کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ریلیز ہوتے ہی تنازعات کا شکار ،سنیما گھروں کے باہر احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ریلیز ہوتے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہےشرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے کارکنوں کا سنیما گھروں کے باہر احتجاج، وزیراعلیٰ بھگونت مان سےبھارتی پنجاب میں فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے شد ید احتجاج کی وجہ سے پنجاب کے ایک بھی تھیٹر میں فلم ریلیز نہیں ہوسکی جبکہ ایس جی پی سی نےاس حوالے سے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو درخواست بھیج کر بھارتی ریاست پنجاب میں مذکورہ فلم پر پابندی عائد کرنے کی مانگ ہے۔
ایس جی پی سی صدر ایڈوکیٹ ہرجندر سنگھ دھامی کی ہدایت پر تنظیم کے کارکنوں نے پورے پنجاب میں سینما گھروں کے باہر شدید احتجاج کیا۔ صورتحال کے بگڑنے کے اندیشوں کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے ہنگامی طو رپرکسی بھی تھیٹر میں فلم’’ایمرجنسی‘‘کی نمائش نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے بعد ایس جی پی سی احتجاج تو ختم کردیا مگر وزیراعلیٰ سے فلم پر پنجاب میں پابندی کا اس کا مطالبہ برقرار ہے۔ درخواست میں وزیراعلیٰ بھگونت مان کو متوجہ کیاگیاتھا کہ فلم کے ذریعہ ’’تاریخ کو مسخ اور سکھوں کے جذبات مجروح کرنے‘‘کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے بنائی گئی اس فلم میں کنگنا رناوت نے سابق وزیراعظم اندراگاندھی کا کردار نبھایا ہے۔ جمعہ کو فلم ریلیز ہونے کےبعد ناقدین نے اسے ریٹنگ نہیں دی ہے ۔ جمعہ کو سنیما گھروں میں فلم کی ریلیز کے پہلے ہی دن اسے فلاپ قرار دیا جانے لگا ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم کی نمائش سے قبل سنسر بورڈ کا سرٹیفکیٹ نہ ملنے کی وجہ سےتاخیر ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: