والدین، فیملی اور بیوی پر بہت فخر ہے، ابھیشیک بچن

Jan 18, 2025 | 21:29:PM
والدین، فیملی اور بیوی پر بہت فخر ہے، ابھیشیک بچن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کے حق میں بیان دے کر مداحوں کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی سے جڑے ہر رشتے کی اہمیت کا اندازہ ہے اور اسے اہمیت دینا بھی جانتا ہوں۔

ابھیشیک نے کہا کہ ان کے والدین، خاندان اور بیوی سب سے اہم ہیں اور وہ ان کی کامیابیوں پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔انکا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں، اور ابھیشیک نے اپنی اہلیہ ایشوریہ کے حق میں کھل کر اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار کے اس بیان کے بعد مداحوں نے جوڑی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں کے ہمیشہ ساتھ رہنے کی دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار، ابتدائی بیان بھی دے دیا