190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں، پاکستان بار کونسل 

Jan 18, 2025 | 21:30:PM

(امانت گشکوری)190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلے سے متعلق پاکستان بار کونسل نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے،190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں،یہ فیصلہ عدالتی نظام کی شفافیت کو مزید مضبوط کرے گا۔

پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں،ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہے،اگرچہ فیصلہ سابق وزیر اعظم کیخلاف ہے مگر قانونی عمل کی نگرانی جاری رکھیں گے،تمام سیاسی جماعتیں قانون کا احترام کریں اور عوام کو مشتعل نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان ٹیسٹ،دوسرے روز کا میچ ختم ،پاکستان کو کتنے رنز کی برتری حاصل ہو گئی؟

مزیدخبریں