یوتھ کمیشن فار ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام نوجوانوں کے مابین مکالمے کا انعقاد 

Jan 18, 2025 | 22:44:PM
یوتھ کمیشن فار ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام نوجوانوں کے مابین مکالمے کا انعقاد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شاہ حسین نیٹ ورک کی ممبر تنظیم یوتھ کمیشن فار ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام شاہ حسین نیٹ ورک اور  سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے "نوجوانوں کے مابین مکالمے اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے یوتھ ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔

مذکورہ سرگرمی میں  مسلم لیگ نواز، پیپلز پارٹی، ، تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے  سپورٹرز نوجوانوں اور ضلعی قائدین نے شرکت کی۔مکا لمے میں  پنجاب یونیورسٹی ،منہاج یونورسٹی ،فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی ،لاہور یونیورسٹی فار ویمن  کے مسلم ،ہندو اور مسیحی طلباء و طالبات نے شرکت کی اور   باہمی مشاورت سے ذمہ داران کے سامنے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس کے ذریعے   ان نوجوانوں نے سیاسی عمل میں نوجوانوں کی شمولیت کیلئے برابری کی سطح پر مواقع کی فراہمی،طلباء اور طالبات کیلئے تعلیم کے مساوی مواقع ،کیرئیر کونسلنگ ،ٹیکنکل ایجوکیشن ،روزگار کے مواقع،خواتین کیلئے محفوظ  ماحول سمیت دیگر مطالبات پیش کیے ۔اس کے ساتھ ساتھ  نوجوانوں کی بہتری اور فلاح کیلئے پالیسی و قانون سازی پر زور دیاگیا۔

اس موقع پر  شیخ امتیاز محمود صدر پاکستان تحریک انصاف وممبر صوبائی اسمبلی پنجاب، یاسر بھارا ضلعی صدر پیپلز پارٹی  یوتھ ونگ اور علامہ اصغر چشتی صدر پاکستان تحریک انصاف مذہبی امور سمیت  سیاسی جماعتوں کے نوجوان رہنماؤں نے شرکت کی اور نوجوانوں کے مطالبات کو وصول کیا۔ 

سیاسی قائدین  نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اپنی پارٹی کی  مرکزی قیادت کے ساتھ  بھی ان مطالبات کے حل کے حوالے سے بات چیت کریں گے اور اس حوالے سے اقدامات کو یقینی بنائیں گے ۔انھوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا تعلق خواہ کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ ہے ان سب کے لیے  ضروری یہ ہے کہ  وہ اختلاف رائے کا احترام کریں گورننس کے مسائل کی نشاندھی کے ساتھ ساتھ   مشترکہ مسائل کے حل کے لیے متحد ہو کر  کوششیں کریں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: