ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی اپنی رہائی کیلئے جوبائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل

Jan 18, 2025 | 23:25:PM

(24 نیوز)ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے اپنی رہائی کیلئے امریکی صدر جوبائیڈن سے صدارتی معافی کی اپیل کر دی۔امریکی صدر عہدے سے سبکدوش ہونے سے پہلے میری سزا معاف کر دیں۔

غیر ملکی ادارے سکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ عافیہ صدیقی نے اپنی رہائی کے لیے امریکی صدر سے اپیل کر دی۔عافیہ صدیقی نے کہا کہ امریکی صدر عہدے سے سبکدوش ہونے سے پہلے میری سزا معاف کر دیں۔نیوز ادارے نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل بھی رہائی کیلئے صدارتی معافی کے لیے پرامید ہیں۔

یاد  رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے دور صدارت کا کل آخری دن ہے۔ اور ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی عام معافی ملنےکی امید ہے۔ عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ ناانصافی کا شکار ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور اندرون سندھ  میں گھر بیٹھے شناختی کارڈ حاصل کریں، صرف معمولی ڈیلیوری چارجز 

 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں