(24نیوز)مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچیں گے۔
مکہ آمد سے قبل 6 ہزار عازمین پر مشتمل گروپس تشکیل دیئے گئے جو ہر 3 گھنٹے بعد طواف قدوم کے لئے مسجد الحرام روانہ کئے جا رہے ہیں۔مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر 70 سے زیادہ تھرمل کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے صرف 60 ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان قندھار میں داخل، افغانی حکومت نے کرفیو لگا دیا