فلم’’دل تو پاگل ہے‘‘کرشمہ کپور نے کام کیلئے حامی  کیوں بھری۔۔اہم بات سامنے آ گئی

Jul 18, 2021 | 11:00:AM
فلم’’دل تو پاگل ہے‘‘کرشمہ کپور نے کام کیلئے حامی  کیوں بھری۔۔اہم بات سامنے آ گئی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’ دل تو پاگل ہے‘‘ میں مجھ سمیت تمام اداکارائیں مادھوری کے مدمقابل کام کرنے سے انکار کرچکی تھیں تاہم والدہ کے اصرار پر میں نے اس فلم میں  دل لگا کرکام کیا۔

بھارت کے ایک ریالٹی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کرشمہ کپور نے  کہا کہ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کے لئے کئی اداکاراؤں کو پیشکش کی گئی مگر سب نے منع کردیا، آخر میں مجھے اس فلم کے لئے آفر کی گئی لیکن میں بھی تقریباً انکار کرچکی تھی۔کرشمہ کپور نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ ڈانس فلم تھی اس لیے سب نے انکار کر دیا، میں نے کہا کہ ایک تو یہ ڈانس فلم ہے اور دوسرا اس میں مجھے مادھوری ڈکشٹ کا مقابلہ کرنا ہے اس لئے ایسا نہیں ہوسکتا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کے انکار کرنے پر فلم ہدایت کار یش چوپڑا اور آدتیہ چوپڑا نے انہیں فلم کی پوری کہانی سمجھائی۔

کرشمہ کپور نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے چیلنج قبول کرنے کے لئے کہا اور بتایا کہ مادھوری تمہاری پسندیدہ اداکارہ ہے اس لئے تمہیں ضرور ساتھ کام کرنا چاہیے اور تم نمایاں ہوگی جس کے بعد میں نے فلم کے لئےحامی بھری۔

خیال رہے کہ  فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں لاجواب اداکاری کی بدولت کرشمہ کپور کو فلم فیئر اور نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 1997ء میں بننے والی اس فلم میں بالی ووڈ کے ’کنگ‘ اداکار شاہ رخ خان، ’ڈانسنگ کوئن‘ مادھوری ڈکشٹ اور کرشمہ کپور نے ایک ساتھ کام کیا۔

یہ بھی پڑھیںشاہ رخ خان کو کس اداکار کی نئی فلم بے حد پسند آ گئی۔۔؟