بھارت بمقابلہ پاکستان، کوہلی اور شرما کی بڑی ذمہ داری ہوگی، گوتم گمبھیر 

Jul 18, 2021 | 11:54:AM

(ویب رپورٹ) بھارت کےسابق بیٹسمین گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ آئندہ ٹی ٹوینٹی عالمی کپ میں جب بھارت پاکستان کے مدمقابل ہوگا توکپتان ورات کوہلی اورروہت شرما کی بڑی ذمہ داری ہوگی۔

بھارت کے ایک اردو اخبار  کی رپورٹ کے مطابق سٹارسپورٹس کے پروگرام ’آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ اسپیشل میں بات کرتے ہوئے  گوتم گمبھیر نے  کہا کہ ’’جب میں نے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ پاکستان کے خلاف کھیلا تھا تومیں پاکستان کے خلاف کافی کرکٹ کھیلنے والے کچھ کھلاڑیوں کی مقابلے میں شایدزیادہ پرجوش اورگھبرایا ہواتھا، اس لئے یہ سینئر کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو پرسکون رکھیں، کیونکہ یہ جذبہ نہیں ہے جو آپ کو میچ جیتائے گا، بلکہ یہ بلے اورگیند کے درمیان کامقابلہ ہے، جس میں بہترکرنے والی ٹیم ہی جیتے گی، اس لئے ورات کوہلی یا روہت شرما جیسے سینئر کھلاڑیوں پر بھارت کے پاکستان کے خلاف مقابلے میں بڑی ذمہ داری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شاہینوں کا آج دوسرے ٹی ٹوینٹی میں انگلینڈ سے ٹاکرا

مزیدخبریں