بھارتی ٹیم میں کسی بھی کھلاڑی کی جگہ مقرر نہیں، محمد کیف بھی کوہلی کی کپتانی سے ناخوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب رپورٹ)حال ہی میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنے کے بعد ورات کوہلی ناقدین کی زد میں آگئے ہیں۔ورات کی کپتانی میں ٹیم انڈیا بہت قریب پہنچ کر آئی سی سی کے3ٹورنامنٹس میں بڑااعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ بھارت کے سابق بلے باز محمد کیف بھی ورات کی کپتانی کے طریقے سے ناخوش ہیں۔
بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق محمد کیف نے کہا کہ موجودہ بھارتی ٹیم میں کسی بھی کھلاڑی کی جگہ مقرر نہیں ہے اور کوہلی صرف پلیئنگ الیون میں ایسے کھلاڑیوں کو منتخب کرتے ہیں جو اس وقت اچھے فارم میں ہیں۔ ایک ٹی وی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیف نے کہا’اس بھارتی ٹیم میں کوئی چیز واضح نہیں ہے اور ہمیں اسے قبول کرنا ہوگا۔ ورات کوہلی اس طرح نہیں کھیل رہے ہیں۔ وہ دیکھتے ہیں کہ اس وقت کون سے کھلاڑی فارم میں ہیں اور انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کرتے ہیں۔ یہ کوہلی کا طریقہ ہے۔ آخر میں آپ فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے بحیثیت کپتان کتنی ٹرافیاں جیتی ہیں اور انہوں نے آئی سی سی کی ایک بھی ٹرافی نہیں جیتی ہے‘۔ خیال رہے کہ کوہلی کی کپتانی میں بھارت آئی سی سی چمپئن ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے ہار گیاتھا جبکہ نیوزی لینڈ نے 2019ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔ سابق بلے باز کا مزید کہنا تھا’’ یہ ٹیم اور انتظامیہ ماضی کی کارکردگی کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی ہیں‘۔ ورات کوہلی اس طرف توجہ دیتے ہیں کہ آپ کی موجودہ شکل کیسی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوریا کمار یادو اور ایشان کشن کو موقع ملا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شاہینوں کا آج دوسرے ٹی ٹوینٹی میں انگلینڈ سے ٹاکرا