شہیدشاھنوازبھٹو سچےجمہوریت پسند تھے:آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید شاھنواز خان بھٹو سچے جمہوریت پسند تھے، انہوں نے آمروں کیخلاف مزاحمت کی۔قوم مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو سلام کرتی ہے جنہوں نے اپنا گلشن ملک اور قوم پر قربان کردیا۔
شہد شاھنواز بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دنیا کی سیاسی تاریخ میں بھٹو خاندان کی قربانیوں جیسی کوئی مثال نہیں ملتی، ملک میں جمہوریت کا روشن سورج گڑھی خدا بخش بھٹو کے قبرستان سے خون کی لالی کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔ شاھنواز بھٹو نے ملک میں آئین اور جمہوریت کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے شاھنواز بھٹو کی 36 ویں برسی منائی گئی، نوڈیرو ہاؤس میں قرآن خوانی کی گئی ، برسی کی تقریب کے موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے امین گنڈاپور کے خلاف ریلی نکالی گئی، جیالوں نے ہاتھوں میں بینرز لیکر امین گنڈاپور کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
یہ بھی پڑھیں:مناسک حج کی ادائیگی.. عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچیں گے