گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ بدانتظامی کی انتہا ہے:شہباز شریف

Jul 18, 2021 | 15:01:PM
گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ بدانتظامی کی انتہا ہے:شہباز شریف
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں صنعتوں اور سی این جی کے شعبے کو گیس کی فراہمی کی بند ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جو بدانتظامی کی انتہا ہے۔

 شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی اور گیس کی لامتناہی لوڈ شیڈنگ کا افسوسناک سلسلہ جاری ہے، ملک میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے، اس سے بھیانک بدانتظامی اور کیا ہو سکتی ہے؟ حالات واقعات نے پی ٹی آئی کے اس دعوے کو جھوٹ ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ (ن) نے زیادہ بجلی بنا دی، وقت نے ثابت کیا کہ  مسلم لیگ (ن) نے ملکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھائی۔گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے پیچھے پی ٹی آئی کی دولت کمانے کی ہوس اور بدترین نااہلی ہے، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور اس کی کابینہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث ملزموں کوجلد گرفتار کر لیں گے:شیخ رشید