نوازشریف حکم دیتا تھا بھارت کیخلاف بات نہیں کرنی: وزیراعظم عمران خان

Jul 18, 2021 | 18:18:PM

Read more!

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ماضی میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم پر آواز نہیں اٹھائی جاتی تھی ،نوازشریف حکم دیتا تھا بھارت کیخلاف بات نہیں کرنی ،نوازشریف بھارت گیا تو حریت رہنماﺅں سے نہیں ملا۔
وزیراعظم عمران خان نے میرپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کے ذریعے اندھاکیا جاتا تھا، بھارت کی درندگی پر پاکستان کی جانب سے کوئی نہیں بولتا تھا،نوازشریف حکم دیتا تھا بھارت کیخلاف بات نہیں کرنی ،نوازشریف بھارت گیا تو حریت رہنماﺅں سے نہیں ملا۔
وزیراعظم نے کہاکہ ماضی میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم پر آواز نہیں اٹھائی جاتی تھی ،میں نے مقبوضہ کشمیر کامسئلہ پوری دنیا میں اٹھایا،پہلے دنیا میں کشمیر کاکوئی نام نہیں لیتا تھا،مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کاقتل عام ہوا لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ دنیا کو بتایا آر ایس ایس اقلیتوں کو برابر کا شہری نہیں مانتی ،آر ایس ایس ہٹلر کے نظریے کو آگے لیکر چل رہی ہے ،بھارت میں آر ایس ایس نے سکھوں عیسائیوں پر بھی ظلم کیا ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑنے پر فخر ہے ،مودی ناراض ہو جائے گا اس لئے نوازشریف کشمیر کی بات نہیں کرتا تھا،بچپن سے فیصلہ کیا تھا موقع ملا تو کشمیر کا کیس دنیا میں لڑوں گا،ووٹ ڈالنے سے پہلے سوچنا اس کا لیڈر صادق اور امین ہے یا نہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بھارت کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے ،متنازع علاقہ میں آبادی کا تناسب بدلنا جنگی جرم ہے ،بھارت کا اقدام جنیوا کنونشن قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ،بھارت کو بتانا چاہتا ہوں اس کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی ۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ 2 بڑی جماعتیں 30 سال سے ملک کو لوٹ رہی تھیں ،یہ خود پیسہ بناتے ہیں اور نیچے لوگوں کو بھی بنانے دیتے ہیں ،ووٹ ڈالنے سے پہلے سوچنا آپ کا لیڈر ایماندار ہے ؟اگرپارٹی کالیڈرایماندارہو تو کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیتا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہو سکتا ہے میں نے بھی کسی کرپٹ آدمی کوٹکٹ دے دیا ہو،جب میں خود پیسے نہیں بنا رہا تو اسے کیسے کرپشن کرنے دوں گا،انہوں نے کہاکہ طاقتور ڈاکوﺅں کو قانون کے نیچے لانا ہے ،25 جولائی کوووٹ ڈالنے سے پہلے ضرور پوچھنا،انہوں نے غلط کام نہیں کیا تو ملک سے کیوں بھاگے ہوئے ہیں ؟عدالتیں آزادہیں انہیں کس بات کا خوف تھا کہ باہر بھاگ گئے،یہ جانتے تھے عمران خان کی حکومت آنیوالی ہے این آر او نہیں ملنا ،نوازشریف کے بچے تو ہماری حکومت آنے سے پہلے بھاگ گئے تھے ۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ مجھ پر بھی کیسز بنائے گئے لیکن میں باہر نہیں بھاگا،میں باہر اس لئے نہیں بھاگا کیوں کہ میں نے لوٹ مار نہیں کی ،ملک کو 30 سال لوٹنے والے باہر بھاگ گئے،میں اگر چوری نہیں کر رہا تو کسی دوسرے کو کیسے کرنے دوں گا،انہوں نے کہاکہ ووٹ دینے سے پہلے رشتہ داری اور برادری کا نہ سوچنا۔
قبل ازیں بھمبرآزادکشمیر میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ یہ سوچ کر ووٹ ڈالیں آپ کا لیڈر سچاہے یا نہیں ،نوازشریف اداکاری کرکے ملک سے فرار ہوئے ،ایسی اداکاری کی کہ کابینہ کی خواتین رونے لگیں ۔یہاں سے بیمار نوازشریف گیا تھاوہاں دوسرانوازشریف نکلا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ عدالتیں آزاد ہیں تو یہ سب کیوں ملک سے بھاگے ہوئے ہیں ،نوازشریف کا منشی ہماری حکومت آنے سے پہلے ہی بھاگ گیا تھا۔ڈر کس چیز سے رہے ہو وطن واپس کیوں نہیں آ رہے ،کوئی جھوٹ بول کر ،ایکٹنگ کرکے ملک سے باہر چلا گیا،ان کے بچے بھی ملک سے فرار ہو گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عدالتوں کو تحریک انصاف کنٹرول نہیں کرتی ،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ،خودکو قانون سے بالاتر سمجھنے والاملک سے باہر بھاگ گیا،پوتے کے ساتھ برطانیہ میں پولو میچ دیکھ رہا ہے ،پولو بادشاہوں کا کھیل ہے کسی عام آدمی کا نہیں ،پوتے کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا عوام یہ آپ کا پیسہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کمزور کیلئے الگ اور امیر کیلئے الگ قانون نہیں ہو سکتا ،ظلم اور پرانے نظام کے خلاف جہاد کر رہے ہیں،عوام کی طاقت سے مافیا کو شکست دوں گا نیا پاکستان بناکر دکھاﺅں گا،انہوں نے کہاکہ آپ کے کپتان کو مقابلہ کرنا آتا ہے آنے والے دنوں میں مقبوضہ کشمیر کو آزاددیکھیں گے۔
وزیراعظم کا جلسے کے شرکا سے کہناتھا کہ آپ کے مستقبل کا سوچتا ہوں، چاہتا ہوں ہمارا ملک عظیم ملک بنے،چاہتا ہوں پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا عزت کرے،بدقسمتی سے ہم غلط راستے پر چلے گئے تھے،قرضے لے کرگزاراکرنا،امداد لے کردوسروں کی جنگ میں شامل ہوئے،ان کاکہناتھا کہ کوئی بھیک اور قرضہ مانگنے والے کی عزت نہیں کرتا،کوئی اس ملک کی عزت نہیں کرتا جو اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوتا،سچے اور انصاف کرنے والے شخص کی دنیا بھی عزت کرتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ صرف ایک پاکستانی لیڈر کو مانتا ہوں جس کا نام قائداعظم محمد علی جناح ہے،ہم نے ایک عظیم قوم بننا ہے اپنے آپ کو بھی بدلنا ہے ملک کو بھی بدلنا ہے،ہم نے سچ بولنا ہے اور امانت دار بننا ہے ،25 جولائی کو جس کوووٹ ڈالنے جائیں تو دیکھیں کیا وہ ایماندار ہے یانہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: ٹرک اور کوچ میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق ، 12 شدیدزخمی

مزیدخبریں