احسن اقبال کی افغان سفیر کی بیٹی پر حملے کی مذمت ۔۔وزیر داخلہ سے استعفے کا مطالبہ

Jul 18, 2021 | 18:56:PM
 احسن اقبال کی افغان سفیر کی بیٹی پر حملے کی مذمت ۔۔وزیر داخلہ سے استعفے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون احسن اقبال نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی پر حملے پر وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو استعفا دینا چاہئے، وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹی وی پر بیٹھ کر اداکاری کر کے نمبر بنانے کی کوشش کی، امریکا نے کہہ دیا ہم نے تو اڈے مانگے ہی نہیں۔
اتوار کو یہاں نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بدقسمتی سے پاکستان کے تمام سکیورٹی اداروں کو پولیٹیکل ٹاسک دیئے گئے ہیں، پہلے سکیورٹی اداروں کو کہا گیا کہ گلگت بلتستان الیکشن جیت کے دو، اب سکیورٹی اداروں کو آزاد کشمیر الیکشن کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے دور میں آئی بی نے دہشت گردی کے خلاف کارہائے نمایاں خدمات انجام دیئے، آج پوری کی پوری آئی بی کو سیاسی مخالفین کے خلاف لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں افغان سفیر کی بیٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ افغان کانفرنس کو ملتوی کرنا پڑا، یہ بڑی سفارتی ناکامی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے تو امریکی صدر کو نو نو کہہ کر 6 ایٹمی دھماکے کئے تھے۔بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے احسن اقبال نے کہا کہ عوام اشیائے خورونوش جب خریدتے ہیں تو آپ کو گالیاں دیتے ہیں، نواز شریف کے مقدر میں قوم کی دعائیں ہیں آپ کے مقدر میں قوم کی گالیاں ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ادا کا رہ فضا علی کی بیٹی کا رقص دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جا ئیں گے۔۔ویڈیو وا ئرل